دارالعلوم حقانیہ ،بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگالیا،آئی جی


پشاور: (بیورورپورٹ)آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا ہے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہادونوں کیسز میں اہم شواہد مل گئے، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، کئی افراد کو حراست میں لیا ،مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کریں گے۔

آئی جی نے کہاپروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی واقعات میں کمی آگئی ، پولیس ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا جا رہا ہے۔