پشاور زلمی نےجنّت مرزا کو سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

لاہور: ( ) پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹاک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

اعلان ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے دوران زلمی کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔