پنجاب ،عثمان بزدار دور حکومت میں 3907ملین کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دور حکومت میں 3907ملین روپے کی بڑی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے ،سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفر گڑھ نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود 3907ملین روپے کا بجٹ منظور کرایا۔بتایا گیاہے کہ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ 2021-22کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے بجٹ کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا۔دستاویزات کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو گئی لیکن مد ت ملازمت ختم ہونے کے باوجود مالی سال2021 کا بجٹ منظور کرایا گیا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود سی ای او مظفرگڑھ کے 2021 کے بجٹ کی منظوری دی۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال2021-22میںبے ضابطگی پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔