امریکی سینیٹر کی 25 گھنٹے سے زائدریکارڈ ساز تقریر

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی سینیٹر کوری بوکر نے 25 گھنٹے سے زائدتقریر کرکے سینٹ تاریخ میں طویل ترین خطاب کا ریکارڈ بنادیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی سے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بوکر نے سینٹ کے فلور پر 25 گھنٹے سے زیادہ وقت تک خطاب کیا اور آنجہانی علیحدگی پسند سینیٹر اسٹروم تھرمنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سینیٹر کوری بوکر نے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہاجب تک جسمانی طورپر قابل ہوں بولتا رہوں گا، قوم کیلئے عام حالات نہیں، امریکی عوام اور جمہوریت کو سنگین و فوری خطرات لاحق ہیں، جمہوریت کے تحفظ کیلئے سب کو اقدامات کرنا ہوں گے۔