جاپانی طلبہ کا شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل، ملین ویوز

ٹوکیو:(مشرق نیوز)جاپانی طلبہ کاکلاس روم میں شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل، ملین ویوز مل گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کےساتھ رقص کیا جبکہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے،طلبہ کے منفرد انداز نے ناظرین کوبے حد متاثر کیا۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی،گانا دراصل "Apartment" یا "Apateu" (مشہور کورین ڈرنکنگ گیم) کا مخفف ہے،نیوزی لینڈ،جنوبی کوریا کی گلوکارہ روز اور امریکی گلوکار برونو مارس کی مشترکہ تخلیق ہے۔