ملک بھر میں خصوصی عید پولیو ویکسی نیشن سٹالز قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاو کو روکنے کےلئے”عید مبارک اقدام“ کا آغاز ،حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں خصوصی عید پولیو ویکسی نیشن سٹالز قائم کردئیے گئے۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید ویکسی نیشن سٹالز 25 مارچ سے 3 اپریل تک فعال رہیں گے، سٹالز بڑے شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر قائم کیے گئے،مقصد قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنا ہے ،بچوں کی حوصلہ افزائی کےلئے تحائف دیئے جائیں گے۔