خرطوم (مشرق نیوز) سودان کی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان خرطوم میں صدارتی محل پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ سوڈانی دارلحکومت خرطوم باغیوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے عرصے میں میں پیر ملٹری دستے آر ایس ایف نے بغاوت کر کے دارالحکومت کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ان قبضہ کی ہوئی جگہوں کو سوڈانی فوج نے بدھ کے روز مکمل آزاد کرا لیا ہے۔فوج کے سربراہ اور سوڈان کے عملا رہنما جنرل عبدالفتاح نے آر ایس ایف کو دارالحکومت سے پیچھے دھکیل دیے جانے کے بعد صدارتی محل پہنچ کر سرکاری ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کیا اور خوشخبری سنائی کہ خرطوم کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
خرطوم اب آزاد ہے،سوڈان کے فوجی سربراہ کا صدارتی محل میں اعلان



















