ریاض:(نمائندہ خصوصی)امریکہ کی بڑی کامیابی،روس ، یوکرین نے بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا،معاہدہ امریکہ کے زیر اہتمام ریاض مذاکرات کے دوران طے پایا، دونوں ممالک نے 30روز کےلئے عارضی جنگ بندی پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکہ نے زرعی و کھاد کی برآمدات کےلئے روس کی عالمی منڈیوں تک رسائی بحال کرانے میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاروس نے یوکرینی توانائی انفرسٹرکچر پر حملے نہ کرنے کی پختہ یقین دہانی بھی کرائی ،امریکہ پائیدار امن کے حصول کےلئے بات چیت میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔
امریکہ کی بڑی کامیابی،روس ، یوکرین کابحیرہ اسود میں جنگ بندی پراتفاق



















