پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر رواں ماہ کا ساتواں حملہ پسپا

لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس نے پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشتگردوں کا رواں ماہ میں ساتواں حملہ ناکام بنادیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ و سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے (IED) سے حملہ کردیا، بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان محفوظ رہے۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنائیں گے،پولیس خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کےلئے پرعزم ہے۔