راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان کا ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی کے ساتھ امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈھلی،تلہ گنگ،گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ گلہ،تحصیل لاوہ تلہ گنگ،گورنمنٹ ہائی سکول پچنند، تحصیل لاوہ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر۱ فتح جنگ، اٹک،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 فتح جنگ، اٹک،گورنمنٹ ہائی سکول قطبال، اٹک کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے امتحانی عملے کی حاضری اور امیدواران کے بیٹھنے کا پلان چیک کیا، تعلیمی بورڈ کی طرف سے کیے گئے بہترین انتظامات پر ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن شیر احمد ستی نے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خا ن اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کی کاوشوں کو سراہا، دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان نے کہا امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق منعقد ہو رہا ہے،تمام امتحانی مراکز کی روزانہ کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر موثر اور جامعہ نگرانی کی جا رہی ہے ،امیدواروں کو تعلیمی بورڈ کی طرف سے بہترین امتحانی سہولیات میسر ہیں ،میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
امتحانی مراکز کے دورے، میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: عدنان خان



















