مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا کوئی ثانی نہیں: ڈاکٹر عدنان قمر

لاہور ( میاں ساجد)صوبائی دارالحکومت میں اپنی مثال آپ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی میں کوئی ثانی نہیں۔گائناکالوجی، ای این ٹی آرتھو پیڈکس، دانتوں کی فزیو تھراپی، ڈرمیٹولوجی کارڈیالوجی، یورولوجی اور بچوں کے الگ قائم شعبہ جات ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی مریضوں کے علاج کیلئے کوشاں ہیں۔ خدمت انسانی کے جذبہ سے سر شار ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ ناقابل فراموش خدمات قابل ستائش ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ہسپتال کے تمام شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، اِن ڈور، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو میں زیرعلاج مریضوں کو تمام ادویات فری مہیا ہونا حکومت پنجاب کا بہبود مریضاں کیلئے اہم کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لاہور ڈاکٹر عدنان قمر کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ انکا کہنا تھا کہ کوٹ خواجہ سعیدہسپتال اہل علاقہ کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں یہاں روزانہ کی بنیاد پر ، مختلف امراض میں مبتلا مریض جن کی تعداد 500 سے لیکر 600 ہے جن کو طبی سہولیات کی فراہمی اور انکے علاج و معالجہ میں لمحہ کی تاخیر نہیں۔ ہسپتال میں واقع لیبارٹری میں میںمریضوں کو ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ٹیسٹوں اور رپورٹس کی آن لائن سہولت مہیاہے جبکہ اس کے علاوہ مریضوں کو سی ٹی سکین کے ٹیسٹ کی بھی کوئی فیس نہیں فری کئے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں روزانہ کی بنیادپر تقریبا 30 سے 35 مریضوں کو یہ سہولت فراہم ہے۔جبکہ مریضوںکو ٹیسٹ کے استعمال کیلئے انجکشن Contrast بھی فری مہیا کیا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا گائنی یونٹ میں حاملہ خواتین جن کی تعداد 250 سے لیکر 300 تک ہے۔ انکا باقاعدہ چیک ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بڑی ذمہ داری سے جاری ہے جبکہ اسکے علاوہ ماہانہ 400 سے لیکر 450 خواتین زچگی کے عمل سے گزرتی ہیں اور انکو علاج اور معیاری فری ادویات ہسپتال سے مہیا ہیں۔ الحمداللہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میںتقریبا 150 سے لیکر 200 مریضوں کا ہسپتال میںالٹرا ساونڈ کے ٹیسٹ میںکسی پریشانی کا سامنا نہیں۔ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید ہسپتال لاہور ڈاکٹر عدنان قمر نے مزید بتاتے ہو ئے کہا کہ ہسپتال میں مریض کی آمد سے لیکر ڈسچارج تک مریضوں کو فری ادویات کی فراہمی میں ایک منٹ کی تاخیر اسلئے نہیں ہیں کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مریضوں کے علاج اور ادویات کی فراہمی ایک اہم کارنامہ ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔ الحمداللہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں ہنگامی بنیادوں پر رخ کرنے والا مریض بھی یہ نہیں کہے گا کہ ہمارا یہاں علاج اچھے طریقہ سے نہیں کیا گیا بلکہ یہ کہنے پر مجبور ہوگا کہ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید مریض کی کسی بھی شکایت پر خود نوٹس لیتے ہیں مریضوں کی شکایات کے لیے ہسپتال میں موجود باقاعدہ قائم کپلین سیل بھی بنایا گیا کہ کسی بھی مریض کو ہسپتال کے کسی سٹاف سے کوئی شکایت اور تکلیف سامنا ہے تو وہ اپنی شکایت کا اندارج کر و اسکتا ہے۔ جس کا فوری ازالہ میری اولین ترجیحات ہیں جس پر کوئی سمجھوتا ناقابل قبول ہے۔ مریضوں کی توقیر اور ان کی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے سٹاف ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف کو خصوصی ہدایات کی پیش نظر آگاہ کیا ہوا کہ مریضوں کے علاج پر کسی کی کوتاہی پر معافی نہیں۔ لیکن مریضوں کی خدمت پر فخر ہے جس پر فرشتے رشک کرتے ہیں۔ مریض ہمارے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ انکے علاج ان کی عزت میں فرق نہیں آنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایس ڈاکٹر عدنان قمر نے بتاتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں الحمداللہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کا کوئی ثانی نہیں جس میں مریضوں کو اپنے علاج کیلئے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں۔