غزہ،ریاض،تہران :(مشرق نیوز،نمائندہ خصوصی)اسرائیلی درندگی،سحری کرتے اہل غزہ پر بموں کی بارش، 400 سے زائد فلسطینی شہید،سینکڑوںزخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سحری کے وقت دیرالبلاح، خان یونس اور رفح سمیت غزہ کے مختلف حصوں پر بدترین بمباری کی گئی ،19 جنوری کو حماس کےساتھ جنگ بندی آغاز کے بعد اسرائیل کی جانب سے سب سے بڑے حملے کیے گئے ،فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے کہااسرائیل نے غزہ میں سحری کے وقت حملوں کا آغاز کیا اور بمباری دن بھرجاری رہی، غزہ سٹی میں التابعین سکول ،المواسی میں پناہ گزینوں کے خیموں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا میں القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ، اہلیہ ،خاندان اوررہنما حسن الناعم بھی شہید ہوگئے، حسن الناعم اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہاحماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز مسترد کرنے کے بعدفوج کوحماس کےخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ،حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف کو نشانہ بنایا۔
وائٹ ہاو¿س نے کہا حملوں سے قبل امریکہ سے مشاورت کی گئی ،دوسری جانب تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کررہا ہے،غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردئیے گئے۔
سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ میں کوئی ہدف پورا نہیں ہوگا، غزہ کی پٹی میں دوبارہ جنگ شروع کرنا یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب نے اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاعالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جرائم کو رکوائے،غزہ کے شہریوں کو اسرائیلی جنگی جنون سے تحفظ فراہم ،فلسطینی عوام کی تکالیف کا خاتمہ کیا جائے،ایرانی وزارت خارجہ نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہافلسطینیوں کی نسل کشی مہم کے تسلسل کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
اسرائیلی درندگی،سحری کرتے اہل غزہ پر بموں کی بارش، ابو حمزہ سمیت سینکڑوں شہید


















