لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر،اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے میو ہسپتال کے سی ای او، ایم ایس(سی او او)کو عوامی شکایات پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دےدیا۔
مریم نوا زنے میو ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں نے ادویات نہ ملنے، گندگی اور دیگر امور پر شکایات کے انبار لگا دیئے،وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میوہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہامخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میوہسپتال کے حالات بہت برے ہیں،لوگ ہسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں، کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے، ہسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کےساتھ ہو تو پتہ چلے، کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔
مریم نواز نے رک کر انتظار گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک معصوم بچی نے بتایا ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں،معصوم بچی کی بات سن کر وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال انتظامیہ شدید ناراضگی کا اظہار کیا، مریم نواز نے دورہ کے دوران ہی میو ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا،میو ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کی اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلب کیا۔
وزیراعلیٰ نے میڈیسن کے واجبات کی ادائیگی کےلئے فوری اقدامات ،ادویات کی100فیصد فراہمی یقینی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کا حکم دےدیا،میو ہسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان بھی طلب کر لیا۔
مریم نواز نے سٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیا کی فراہمی بھی چیک کرائی،وزیراعلیٰ نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک، آئی سی یو، کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ زکا جائزہ بھی لیا، مریم نوازنے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعائیں کیں، وزیراعلیٰ کو لوگ جگہ جگہ روک کر مسائل اور شکایات سے آگاہ کرتے رہے،مریم نوازنے سٹاف کو موقع پر ازالے کی ہدایت کی، مریم نواز نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کا حکم دیتے ہوئے گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی زخمی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی اور بہترین علاج کی بھی ہدایت کی، مریم نواز نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں، وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور غیر تسلی بخش قراردیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ہیلتھ پر خصوصی اجلاس ہوا ،پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آﺅٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈویژنل لیول پر ہر مرض کے علاج کےلئے میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہر ضلع کی سطح پر برن یونٹ ،کارڈیک سنٹراور چلڈرن وارڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی قائم کرنے کی تجویز پر غورکیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا مراکز صحت کا نظام ینگ ڈاکٹرزکے سپرد کرنے کے بعد مریضوں کی تعداد میں 3 گنا تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 225آر ایچ سی ری ویمپنگ مکمل ہونے کے بعد نئے شاندار کلینک میں بدل گئے،مراکز صحت کو مریضوں کےلئے ابتدائی ریفرل سنٹر بنایا جائے گا، مراکز صحت میں بڑے ہسپتالوں کے برابر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری ، گائنی،تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی، آر ایچ سی کی آﺅٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک ہفتہ بھر 24گھنٹے کھلے رہیں گے،وزیراعلیٰ مریم نوازنے مری کے سامبلی جنرل ہسپتال کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع ، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا کی او پی ڈی کو جون تک فنکشنل کرنے اور نوازشریف کینسر ہسپتال کو مقررہ مدت میں فعال کرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال پی آئی سی ٹو کو 30ستمبر تک فعال کرنے ، بورڈ ز آف گورنر کی نامزدگی اور دیگر امور کی جلد تکمیل کا حکم بھی دیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















