رمضان میں ہر فرد تعلیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرے: رانا سکندر حیات
لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ماہِ صیام کی بابرکت ساعتوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے ہر فرد رمضان المبارک میں علم کی روشنی ہر بچے تک پہنچانے اور کم وسیلہ اور آﺅٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کرے۔
اپنے بیان میں رانا سکندر حیات نے کہارمضان عزم کے اعادے کا تقاضا کرتا ہے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،ماہ مبارک میں ہر فرد کم از کم ایک بچے کی تعلیمی کفالت کا عزم کرے اور کسی بچے کے خواب کی تعبیر کا ذریعہ بن کر ماہ رمضان کی حقیقی روح کو زندہ کرے،کسی کم وسیلہ کے خواب پورے کرنا بھی رمضان المبارک کے پیغام کا حصہ ہے۔



















