مہنگائی کے سدباب کےلئے موثر کریک ڈاون کا حکم،تاجر برادری غریب کا احساس کرے ‘مریم نواز
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کےلئے موثر و جامع کریک ڈاون کا حکم دےدیا،مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں ہدایت کی گئی سٹال و دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی پابندی پر عملدرآمدہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی کےخلاف مہم کی ذاتی نگرانی ، اشیائے ضروریہ کے نرخ پرروزانہ جامع رپورٹ پیش کرنے ،نرخ اورمعیار کو ہر صورت یقینی بنانے کاحکم دےدیا۔
مریم نواز نے کہاکمشنرز،ڈپٹی کمشنرز گراں فروشی کےخلاف فوری مہم چلائیں،پھلوں ،سبزیوں کی فراہمی اور نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائےگی، رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے، پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاءکے نرخ کم کئے جاتے ہیں ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں،وزیراعلیٰ نے کہا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے، رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کےخلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔
مہنگائی کے سدباب کےلئے موثر کریک ڈا¶ن کا حکم،تاجر برادری غریب کا احساس کرے ‘مریم نواز لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کےلئے موثر و جامع کریک ڈا¶ن کا حکم دےدیا،مریم نوازکی زیر صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں ہدایت کی گئی سٹال و دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے کی پابندی پر عملدرآمدہر صورت یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی ، ذخیرہ اندوزی کےخلاف مہم کی ذاتی نگرانی ، اشیائے ضروریہ


















