ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ کے سپر سٹار سنجے دت اور نامور اداکارہ مونی رائے آئندہ ہارر ایکشن کامیڈی فلم دی بھوتنی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دی بھوتنی 18 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔ سدھاانت سچدیو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پلک تیواری، سنی سنگھ، بیونک اور آصف خان بھی اہم کرداروں میں ہیں۔یہ فلم دل کو دھڑکانے والے ایکشن کے ساتھ ساتھ ہارر کامیڈی صنف کو اجاگر کرتی ہے۔ فلم بین طویل عرصے بعد سنجے دت کو سنسنی خیز اوتار میں دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔فلمسازوں نے ٹیزر کے ساتھ فلم کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو میں پلک تیواری اور مونی رائے کو برے اوتار میں دکھایا گیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ سنجے دت ایک بھوت بسٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہارر کامیڈی ہنر مکوت اور مانایاتا دت کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔علاوہ ازیں، سنجے دت کی بلاک بسٹر فلم واستو کے سیکوئل بنانے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں اداکار ایک بار پھر رگو بھائی کے روپ میں نظر آئیں گے۔1999 میں سنجے دت اور مہیش منجریکر نے ہارڈ ہٹ گینگسٹر ڈرامہ واستو پیش کیا تھی جس نے نہ صرف دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ انڈیا سنیما میں سب سے نمایاں رہی۔فلم میں سنجے دت عام آدمی سے خطرناک گینگسٹر رگو بھائی بنتے ہیں، اداکار کو اس کردار پر خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔ اب 26 سال بعد واستو کے سیکوئل کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔فلمساز و اداکار مہیش منجریکر نے سیکوئل کیلیے ایک آئیڈیا تیار کر کے اسے سنجے دت کے ساتھ شیئر کیا جو دوبارہ رگو بھائی بننے کیلئے بے تاب ہیں۔ فی الحال اسکرین پلے پر کام جاری ہے اور اداکار کو حتمی سکرپٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔سیکوئل کو سبھاش کالے پروڈیوس کریں گے جبکہ ٹیم 2025 کے آخر تک پروڈکشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ فلمسازوں کا مقصد نوجوان اداکار کو مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنا ہے۔اسکرپٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد کاسٹنگ کے فیصلوں کو 2025 کے وسط تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ میکرز مبینہ طور پر اداکار کے ساتھ کردار کیلئے ایک اے لسٹ نوجوان اسٹار پر غور کر رہے ہیں۔
مونی رائے ناگن کے بعد بھوتنی بن گئیں؛ سنجے دت کی فلم کا ٹیزر ریلیز



















