گوگل پر درج میری عمر غلط ہے، وینا ملک کا دعویٰ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی مقبول اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے سرچ انجن گوگل پر درج اپنی عمر کو غلط قرار دے دیا۔اداکارہ میرا کے بعد وینا ملک دوسری پاکستانی سیلیبریٹی ہیں جنہوں نے وکی پیڈیا پر اپنی عمر کے غلط اندراج کا دعوی کیا ہے۔ وینا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پریس ٹاک میں اس بارے میں کھل کر بات کی۔ وینا ملک نے کہا کہ میری عمر گوگل پر غلط لکھی ہوئی ہے، ویکیپیڈیا پر مختلف تاریخیں اور سال درج ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں 20 فروری کی صبح 5 بجے پیدا ہوئی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے میری عمر مت پوچھیں، میں نہیں بتاﺅں گی۔جس پر ایک صحافی نے کہا کہ گوگل کے مطابق آپکی عمر 48 سال ہے۔ وینا ملک نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ اگر گوگل پر یقین کریں تو میں اپنی ماں سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔ خیال رہے کہ وینا ملک نے اپنی شاندار اداکاری اور میمکری کے باعث فلموں اور ڈراموں میں شہرت حاصل کی۔