آسان کاروبار پروگرام کا اجرا، مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی: مریم نواز

لاہور، نارووال (اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے آسان کاروبار پروگرام کا اجرا کر دیا،فیصل آباد کے آصف کو فارما سوٹیکل کے کاروبار کےلئے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، راولپنڈی کے وجاہت فرید کو سافٹ ویئر ہاو¿س کےلئے 3 کروڑ قرض کا چیک ملا، لاہور کے ارشد کو سپورٹس ایکسپورٹ کےلئے 3 کروڑ قرض کا چیک دیا گیا،ساہیوال کے علی آصف کو فرنیچر کےلئے 50 لاکھ روپے قرض کا چیک ملا، افضل کو ٹرانسپورٹ بزنس کےلئے 31 لاکھ 75 ہزار قرض ملا، لاہور کے شبیر کو ہیر سیلون اور کاسمیٹک بزنس کےلئے 50 لاکھ قرض کا چیک ملا،فیضان ممتاز کو گارمنٹس بزنس کےلئے 57 لاکھ 50 ہزار کا آسان بزنس کارڈ ملا، ابو بکر صالح کو پیپر مینو فیکچرنگ کےلئے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا، چودھری ذوالفقار علی کو بیکری بزنس کےلئے 10 لاکھ کا آسان بزنس کارڈ دیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کاروبار شروع کرنے والوں کےلئے کامیابی کی دعا، آسان کاروبار فنانس اور کارڈ کے بارے میں پراجیکٹ ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی،آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا آسان کاروبار کارڈ کے تحت بلاسود 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک قرضے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام کے تحت ملنے والے قرضے کی 3 سال میں آسان اقساط پر واپسی ہوگی، دنیا بھر میں روزگار پیدا کرنا آسان کام نہیں، پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے، پچھلے 7 سے 8 سال کی بیمار معیشت کے بعد معاشی استحکام آیا ہے، جب ٹیک اوور کیا تو مہنگائی 38 فیصد پر تھی آج 4 فیصد سے کم ہے،مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی،نوجوان جلاو گھیراو نہیں ملک کا ساتھ دیں،رمضان میں مفت پلاٹ دیں گے، پنجاب کی 35 لاکھ فیملیز کو فی گھر 10 ہزار ملے گا، رمضان میں 50 ہزار سے کم آمدنی والے گھرانوں کو 10 ہزار ملیں گے،آج نارروال میں سڑکوں کا افتتاح کروں گی، گھر میں بیٹھ کر گالی دینا، الزام لگانا بہت آسان ہوتا ہے،مزید برآںسیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے، صوبے کے مختلف خطوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل پوشیدہ ہے، پنجاب صحراو¿ں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاوں کی دھرتی ہے،پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے دیرپا اقدامات کئے جا رہے ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئے سیاحت ناگزیر ہے، مری گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کےلئے ماسٹر پلان پر عمل جاری ہے، محفوظ اور آرام دہ سفر کیلئے اہم روڈز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، کرتار پور میں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے، مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے،صوبے میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،دریں اثناءوزیر اعلیٰ مریم نواز آج نارووال کا دورہ کریں گی،ن لیگ کی طرف سے شہر بھر میں خوش آمدید کے بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں،مریم نواز نارووال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔