پنڈی گھیپ: (نمائندہ مشرق ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے وزیر اعظم شپ بلاول بھٹو کے قریب ،سال 2 سال میں منصب پر براجما ن ہوں گے۔
پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہاپیپلز پارٹی سے بہتر کوئی نہیں، دوسری جماعتوں کی لیڈر شپ میں وزرا سمیت اراکین اسمبلی سے ہاتھ ملاتے وقت فرعونیت کی جھلک نظر آتی ہے،عوام کےساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا،پاک فوج و دیگر سکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف شہادتیں دے رہی ہیں،پوری قوم ساتھ ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاہر طرف سے کوشش ہے پاکستان واحد ایٹمی پاور ختم ہونا چاہئے اگر ملک قائم ہے تو پاکستان کی مضبوط فوج کی وجہ سے ہے،دو چار سڑکیں اور فنڈ کی منتیں کرنے کا عادی نہیں، جب بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تب زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔
وزیر اعظم شپ بلاول کے قریب ،سال 2 سال میں منصب پر براجما ن ہوں گے،گورنر پنجاب


















