اسرائیلی وزیراعظم کی قیدیوں کے حوالے سے حماس کو دھمکی
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اگلے ہفتے کی دوپہر تک پٹی میں قید اسرائیلیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوجائیگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ فوج اس وقت تک شدید لڑائی کیلئے واپس آئیگی جب تک کہ حماس کو مکمل شکست نہیں دی جاتی۔ نیتن یاہو نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کے الفاظ میں غزہ میں قید تمام اسرائیلی شامل ہیں یا جنگ بندی کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل کے زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے ہفتے کو رہا کئے جانے والے قیدیوں کا ایک گروپ شامل ہے۔



















