امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار مگر دبا ﺅمیں نہیں:ایرانی وزیرخارجہ

تہران (مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ بڑھے ہوئے تنا کے ماحول کو کم کرنے کیلئے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے مگر اس قدر دبا کے ماحول میں بات نہیں کی جا سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر کی ایران کیلئے پالیسی کو زیادہ سے زیادہ دبا ﺅکی پالیسی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں پابندیوں سے نکلنے کیلئے بات چیت کرنا ہو گی ، لیکن اس کیلئے دبا ﺅکا یہ اس قدر زیادہ ماحول نہیں ہونا چاہیے۔ اس دبا میں بات چیت کا مطلب سیدھا سیدھا ”سرنڈر“کرنا ہو گا۔