بنوں،اسلام آباد،راولپنڈی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)بنوں میں پولیس چوکی، امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ،2اہلکاروں سمیت 5افراد شہید،9 زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے چوکی فتح خیل کو نشانہ بنایا،شہید ہونے والے اہلکاروں میں ضیا،رحیم شامل ہیں،چوکی فتح خیل پر دہشتگردوں کا تیسرا حملہ ہے۔
بعدازاںشہید اہلکاروں کی نماز جنازہ اقبال شہید لائن میں ادا کر دی گئی، آر پی او سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ادھر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملے میں3 افراد جاں بحق ، 9 زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے 8 حملہ آور بھی زخمی ہوئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاخیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، بہادر سپوتوں نے جانیں دے کر تاریخ رقم کردی ، عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
بنوں ،چوکی، امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ،2اہلکاروں سمیت 5افراد شہید
















