لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسداد جرائم بارے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کامران خان، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی او سی یو لاہور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بین الصوبائی منشیات فروش، آرگنائزڈ گینگز، سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ریجنل و ضلعی پولیس افسران نے آرگنائزڈ کرائم کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی بارے بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں آرگنائزڈ کرائم کنٹرول کیلئے فورس کی کارکردگی، استعداد کار مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئے آرگنائزڈ کرائم کنٹرول میں بہتری لانے کے لئے سنٹرلائزڈ ورکنگ سسٹم اور دائرہ کار صوبائی سطح تک بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر سی آئی اے میں ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ، یکساں ایس او پیز، ٹی او آرز و دیگر چیلنجز زیرغور آئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرگز ٹریفکنگ، قتل، اغوا، وہیکلز چوری سمیت سنگین جرائم اوراشتہاری و عادی مجرمان کی سرکوبی کیلئے سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروونشل آرگنائزڈ کرائم کنٹرول میکانزم اور موثر کوارڈینیشن سے تمام اضلاع میں منظم جرائم کے خاتمے میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ذیشان اصغر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی لاجسٹکس عبداللہ لک اور اے آئی جی آپریشنز بھی موجود تھے۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی کے 6 پولیس شہداءکی 16 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ میانوالی کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداءکی امین فورس ہے اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ملک و قوم کی حفاظت، دہشت گردوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ہر سپاہی سیسہ پلائی دیوار ہے۔ شہداءپولیس کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، 2009 میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 06 افسران و اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خود کش دھماکے میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبلوں اور 4کانسٹیبل شامل تھے۔
سنگین جرائم، اشتہاریوںکی سرکوبی کیلئے سنٹرلائزڈ ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائےگا:آئی جی پنجاب
















