ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق منسوخ کرنے کاحکمنامہ عارضی طور پر معطل
واشنگٹن :(خواجہ فاروق )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا جھٹکا،وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔
25منٹ سماعت میں جج نے انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی،حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، 14ویںآئینی ترمیم کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والا تقریبا ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے،صدر ٹرمپ کا اقدام یکسر غیر آئینی ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوئے کہایوکرین جنگ ختم نہ کی تو پابندیاں لگادینگے، روس کو نقصان نہیںپہنچانا چاہتے کیونکہ روسی عوام سے پیار کرتاہوں،صدر پیوٹن کےساتھ ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں،یوکرین میں جلد کوئی معاہدہ نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ہونےوالے3 بڑے قتل کے واقعات کی رپورٹس شائع کرنے کا حکم دے دیا،وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر نے حکم دیا جان ایف کینیڈی کے قتل کاریکارڈ 15 دنوں کے اندر شائع کیا جائے، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل پر ہونے والی تحقیقات 45 دنوں میں شائع کی جائیں،امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تمام حقائق کا جائزہ لےکر رپورٹس پبلک کریں۔


















