لاہور (ہیلتھ رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کے کینسراور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک ادویات کی فراہمی کا منصوبہ بہترین کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ چند روز قبل ہی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کی قیادت میں پاکستان پوسٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کینسر اور امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کو انکے گھروں میں ادویات کی مفت فراہمی کا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ رینالہ خورد، دیپالپور سب ڈویڑن، پتوکی چونیاں سب ڈویژن اور کھڈیاں خاص میں کینسر اور امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کر دی گئی۔ اس منصوبے کا دائرہ کار رورل ایریاز تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ معاہدے کے تحت ادویات کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتربنارہاہے۔ گنجان آباد علاقوں میں بسنے والے مریضوں نے ادویات کی وصولی پر انتہائی خوشی کا اظہارکیاہے۔ آئندہ چند روز میں صوبہ بھرکے13 منتخب شدہ سرکاری ہسپتالوں میں اس پراجیکٹ کو مکمل فعال بنانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
مریضوں کو گھروں تک ادویات فراہمی منصوبہ بہترین کامیابیاں حاصل کر رہا ہے: سلمان رفیق



















