پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا اور کچھ نہیں،رانا ثنا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی۔

مذاکراتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاشہباز شریف نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی،کمیٹی میں تمام اتحادی، پی پی بھی شامل ہے ،حکومتی کمیٹی کاجواب حتمی ہوگا،پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا اور کچھ نہیں ،مطالبات کا تو کوئی جواب نہیں بنتا، پی ٹی آئی نے مطالبات کےساتھ کسی قسم کی تفصیلات اور ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

رانا ثنا نے کہااپوزیشن مینڈیٹ واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی،کسی ورکر کا نام یا ایف آئی آر کا نمبر نہیں دیا،9 مئی کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ پہلے ہی کارروائی کر چکا، گڈ ٹو سی یو والا مشہور معاملہ اسی کیس میں ہوا تھا، چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیا ،ختم شد معاملے پر اب کیا ہو گا، تمام کیسز انسداد دہشتگردی میں ہیں،کمیشن کا تو مینڈیٹ ہی نہیں ہوتا جن کیسز کا عدالت میں فیصلہ ہو چکا ہو کوئی رول ادا کرے، کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہوں تو کمیشن کچھ نہیں کرسکتا۔

مشیر وزیراعظم نے کہاایک ماہ سے پروپیگنڈا 20 سے شروع ہو کر ہزاروںسینکڑوںمیں گیا، اتنے لوگوں کو ہلاک کیا گیا، دستاویز میں نام دینے چاہئیں تھے،پونے دو ماہ میں معلوم ہی نہیں ہو سکا کونسے سے لوگ ہلاک یا زخمی ہو گئے،اتنے لوگ مسنگ ہوتے تو فیملیز ڈی چوک بیٹھی ہوتیں، 2 مہینے بعد بھی اگر ہلاک زخمیوں کے نام نہیں دے سکے تو جھوٹ ، پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں7 جماعتوں کی نمائندگی ہے، کمیٹی کمیشن کے مطالبے سمیت تمام امور کا جائزہ لے گی،اپوزیشن نے تحریری مطالبات دینے میں 42 دن لگائے، اپوزیشن نے مطالبات کی بجائے حکومت کےخلاف چارج شیٹ دی ،بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات ہوجائےگی۔