لاہور ،فیصل آباد:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلئے حکومت پنجاب کا بڑاا قدام، ”سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس“ اور” آسان کاروبار کارڈ“ سکیموں کا اجراءکر دیا گیا،مریم نواز نے دونوں سکیموں کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
وزیر اعلیٰ نے آسان کاروبار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 10لاکھ سے 3کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے، ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے، سکیموں سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، سکیموں کےلئے مزید معلومات ہیلپ لائن 1786 کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں، پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کےلئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ، سکیمیں پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کی اہلیت رکھتی ہیں، چھوٹے کاروبار شروع کرنے کےلئے نہایت رعایتی نرخوں پر زمین بھی دیں گے، صوبے کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت 3کروڑ روپے تک کا قرضہ 100فیصد بلاسود دیا جارہا ہے،قرضے کے حصول کےلئے فوری طور پر کسی این او سی ، لائسنس اور نقشہ پاس کرانے کی بھی ضرورت نہیں، آج قرضہ حاصل کریں اور کل اپنے کاروبار شروع کریں، بلاسود قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے دیئے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا پنجاب معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے، بد قسمتی سے زمین میں چھپے خزانوں سے پورا فائدہ نہیں اٹھایا جارہا، پنجاب حکومت معدنی دولت سے استفادہ کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے،پنجاب میں انڈسٹرلائزیشن کے عمل کو تیزکرنے میںہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثنا مریم نوازنے گورنمنٹ کالج فےصل آباد میں ہونہار سکالرشپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان سے وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے،30 ہزار سکالرز شپ کم ہیں،اگلے سال 50 ہزار سکالر شپ دینگے، سارا بجٹ بھی دینا پڑا تو سکالرز شپ کےلئے دیںگے، پنجاب کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی کی تعمیر جلد شروع ہوگی،طلبہ کو تخریب نہیں تعمیر کا راستہ دکھانا ہے، جان کی بازی لگا دوں گی بچوں کے خواب نہیں بکھرنے دینگے، طلبہ لیپ ٹاپ 40 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کا اعلان کےا۔
وزیراعلیٰ نے کہا جو پیارفیصل آباد کے بچوں نے دیا اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ ہی ختم ہوگئے ، لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آگئی ہے،65فیصد یا اس سے زائد نمبر رکھنے والے طلبہ لیپ ٹاپ کےلئے اہل ہوں گے، آپ کی ماں جانتی ہے لیپ ٹاپ سرچ اور انسینمنٹ کےلئے بے حد ضروری ہے، بچوں کو نصیحت کرتی ہوں نفرتوں کے دروازے ہمیشہ بند رکھیں،بچے مریم نوازشریف زندہ باد نہ کہیں تعلیم زندہ اور ترقی زندہ کہیں۔
قبل ازیں مریم نواز نے نامور ماہر تعلیم، روٹس انٹر نیشنل یونیورسٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ مشتاق کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اِظہارکےا، مریم نواز نے مرحومہ خدیجہ مشتاق کی والدہ مسز مشتاق اور سوگوار فیملی سے دعلی ہمدردی و اظہار تعزیت کےا ہے ،وزیر اعلیٰ نے مرحومہ خدیجہ مشتاق کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پےش کےا،وزےراعلیٰ نے کہافروغ تعلیم کےلئے خدیجہ مشتاق کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، خدیجہ مشتاق تعلیم کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کےلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، خدیجہ مشتاق نے ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کےلئے شاندار خدمات سر انجام دیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















