نارووال: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ملکی ترقی کےلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، اگلے 5سال ”اڑان پاکستان“پروگرام پر عمل سے ملک میں ترقی کے ایسے پھول کھلیں گے دنیا مثال دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو جرسیاں،موزے اور بند جوتے فراہم کرنے کے پروگرام امید نو کے افتتاح پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مانگیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
احسن اقبال نے کہا پاکستان ابھی تک ترقی کی راہ میں کشمکش کا شکار ہے،ترقی کیلئے کام کرنے والوں کی ٹانگیں کھینچی گئیں، بھارت نے نواز شریف کی وضع کردہ تعلیمی پالیسیوں کو اپنا کر پھل حاصل کیا ”اڑان پاکستان“ سے ترقی کے پھول کھلیں گے،عوام نے فیصلہ کرنا دھرنوں ،گالی گلوچ کی سیاست میں الجھنا ہے یا امن کی راہ اختیار کرنی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا190ملین پاونڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے،میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں،500فیصد واضح ہے 190ملین پاﺅنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا،50 ارب روپیہ سرکاری خزانے میں جمع ہو تا تو بین الاقوامی معیار کی 5 یونیورسٹیاں ،سینکڑوں ہزاروں سکول، لاتعداد ہسپتال بنتے ،صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکہ ڈال دیا،ڈاکہ، ڈاکہ ہی ہوتا ہے ، چاہے آپ یونیورسٹی بنائیں یا ہسپتال، جوڈیشل کمیشن بعد کی بات ہے، پہلے 50ارب کا حساب دیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















