ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کےلئے 17کروڑ ڈالر کی ریکارڈ رقم جمع

واشنگٹن :(بیورورپورٹ )ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کےلئے 17کروڑ ڈالر کی ریکارڈ رقم جمع کرلی گئی، ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق عطیات کی مہم سے با خبر فرد نے توقع ظاہر کی مہم کے اختتام تک ٹرمپ کے تقرر کی کمیٹی 20کروڑ ڈالر سے زائد اکٹھا کر لے گی،نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کےلئے استعمال ہوتے ہیں۔