ایف آئی اے نے مریم نواز کی جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کردیں

لاہور:(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں اورسوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارت کے صدر اور وزیراعلیٰ کی تصاویر ، ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے 10اکاونٹس کی نشاندہی کرلی ،اکاونٹس کی مدد سے جھوٹی تصاویر،ویڈیوزاپ لوڈ کرکے منفی تاثر پھیلایا گیا۔