لاہور،پشاور،مظفر آباد:(خبر ،بیورورپورٹ)پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ،حد نگاہ انتہائی کم ،موٹر ویز کے مختلف سیکشنز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ،فضائی و ٹرین آپریشن کاشیڈول بھی متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ ہے،کئی علاقوں میں پارا نقطہ انجماد سے بھی نیچے جاگرا ، دریا، آبشاریں ،جھیلیں جم گئیں،شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
شدید دھند ،زندگی مفلوج، بالائی علاقوں میں غضب کی ٹھنڈ


















