لاہور:(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ملک کو صرف پیپلز پارٹی بحرانوںسے نکال سکتی،بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میںسردار سلیم حیدر نے کہا پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے، صدرآصف زرداری مفاہمت کے تحت سب کوساتھ لےکرچل رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے علاوہ مسائل کا حل کسی کے پاس نہیں،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کےلئے قربانیاں دیں۔
گورنر پنجاب نے کہا پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہے تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہو گا، پیپلزپارٹی کے کسی کےساتھ کوئی اختلافات نہیں، صدرآصف زرداری نے ملک کی خاطر پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔
بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا وقت کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب


















