اسلام آباد (دنیا نیوز) اٹک اور نوشہرو فیروز میں ٹریفک حادثات کے دوران 18 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق میانوالی سے راولپنڈی جانے والی بس فتح جنگ انٹرچینج کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ کر سکا اور حادثہ پیش آیا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نوشہرو فیروز میں ٹرالر اور وین میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں مورو کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد جان سے چلے گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ٹریفک حادثات، 18 افراد جاں بحق، 26 زخمی
















