لاہور: (اپنے رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے حلقہ پی پی 153 کی یو سی 148 میں امام دین روڈ کا افتتاح کیا،اس موقع پر سابق چیئرمین میاں عرفان، سابقہ وائس چیئرمین افضل بشیر، رانا اصغر، نظر خان، اعجاز بٹ، فاروق شاہ، ملک یاور، میاں بلال، رانا امجد، میاں کاشف، میاں جاوید اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا حلقہ پی پی 153 کی یو سی 148 میں امام دین روڈ کی پی سی سی کرائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز سے تاج باغ کے رہائشیوں کی سہولت کی خاطر واٹر ٹینک کیلئے 90 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری کرائی گئی۔
مزید بر آں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اہم اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹروسیم،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن،ڈی جی تھیلیسیمیاءپری وینشن پروگرام ڈاکٹر یاسمین احسان اور سربراہ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹرانفیوژن سروسزپروفیسرشبنم بشیر نے شرکت کی۔
خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران تعلیمی نصاب میں تھیلیسیمیاءسے متعلق آگاہی معلومات شامل کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا،متعلقہ افسران نے صوبائی وزیرصحت کو بریفنگ بھی دی،خواجہ سلمان رفیق نے کہا شادی سے قبل تھیلیسیمیاءکی کیرئیر سکریننگ انتہائی اہم ہوچکی ہے،حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں تھییلیسیمیاءکی ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کررہی ہے،تھیلیسیمیاءبیماری سے متعلق نصاب میں آگاہی موادکا اندراج انتہائی اہم ہوچکاہے،بچوں میں پرائمری سے ہائرایجوکیشن تک نصاب کے ذریعے تھیلیسمیاءبیماری سے متعلق آگاہی دینا چاہتے ہیں، تھیلیسیمیاءکی بیماری پر قابوپانے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی اپناکلیدی کرداراداکرناہوگا۔
تھیلی سیمیا کی ٹیسٹنگ سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں:سلمان رفیق



















