پنجاب کے متعدد شہروں میں با رش،فیڈرز ٹرپ،بجلی غائب

لاہور:(خبر نگار)لاہور سمیت متعدد شہروں میں با رش،سردی کی شدت بڑھ گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسے،دوسری جانب لیسکو ریجن میں بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ،فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔