میں نے سنیما کے مقابلے ٹک ٹاک کا انتخاب کیا :جنت مرزا
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے سید نور کی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جو فلاپ ہو گئی۔ وہ اپنے دوسرے گھرجاپان میں ماڈلنگ کیرئیر بھی شروع کر رہی ہے اور انہوں نے وہاں کی ایک ایجنسی کے ساتھ سائن اپ کیا ہے جنت مرزا نےاپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے سنیما کے مقابلے ٹک ٹاک کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل سینما جانا نہیں چاہتی کیونکہ وہ آرام سے اپنے گھر میں موبائل استعمال کرنا پسند کرتی ہے۔ جبکہ سنیما کے ٹکٹس مہنگے ہیں جسے ایک شخص پوری فیملی کے لیے خریدنا افورڈ نہیں کرسکتا ہےویسے بھی آج کے نوجوان گھر میں رہ کر ٹک ٹاک کے ذریعے اسکرول کرنا چاہتے ہیں اور جب چاہیں وہاں مجھے دیکھ سکتے ہیں۔ اس لیے وہ سنیما پر ٹِک ٹاک کے انتخاب کو ترجیح دیتی ہیں۔ جنت مرزا نے کہاجنت مرزا نے کہا جب انہوں نے ٹک ٹاک شروع کیا تو وہ کرینگ ویڈیوز بناتی تھیں۔ اس وقت ٹرینڈ ویڈیوز کا تھا اور انہیں ٹھیک سمجھا جاتا تھا۔ ویوز بھی اس پر زیادہ آتے تھے لیکن اب ٹڑینڈ بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب بھی وہ ویڈیوز موجود ہیں لیکن میں انہیں واپس جا کرنہیں دیکھ سکتی۔



















