اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے حکومت بےگناہ شہریوں کے ناحق خون میں لتھڑی ہوئی ہے،وزیر داخلہ عوامی انتخاب نہیں آمریت سے نکل کر قوم پر مسلط ہےں۔
وزارت داخلہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا آئین پر امن شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 245 کے پیچھے چھپ کر مینڈیٹ چور گھناونا پن نہیں چھپا سکتے ،دستور منتخب نمائندگان کو اختیار و اقتدار کا مالک قرار دیتا ہے، غاصب حکومت صرف اپنی سہولت کے مطابق آئین کو استعمال کر رہی ہے۔
حکومت بےگناہوں کے ناحق خون میں لتھڑی ہوئی ہے،پی ٹی آئی


















