نئی دہلی(مشرق نیوز)ساوتھ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار پربھاس اپنی آخری فلم کلکی کی زبردست کامیابی کے بعد بھارت کے سب سے زیادہ مقبول اداکار بن گئے ۔
پربھاس نے شاہ رخ ، سلمان خان اورامیتابھ بچن جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،میڈیا فرم اورمیکس کی جانب سے جاری کردہ سٹارز انڈیا لووز کی اکتوبر 2023 کی فہرست میں پربھاس مقبول اداکاروں میں پہلے نمبر پر آگئے۔
دوسرے نمبر پر اداکار وجے ہیں ،شاہ رخ خان تیسرے، جونیئر این ٹی آر چوتھے اور اجیت کمار پانچویں نمبر پر رہے ،سلمان خان فہرست میں ٹاپ فائیو میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔
پربھاس بھارت کے سب سے زیادہ مقبول اداکار بن گئے



















