سعودی عرب میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کیلئے اجازت ناموں کا اجرا شروع

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) سعودی عرب میں عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی نے کرائے پر دینے کے خواہشمند عمارتوں کے مالکان کو اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے کہا کہ عازمین حج کیلئے رہائشی عمارتوں کے اجازت ناموں کا اجرا شروع ہوچکا ہے، مالکان متعلقہ ادارے سے رجوع کرکے کاغذات جمع کرائیں تاکہ متعلقہ کمیٹی معائنہ کے بعد اجازت نامے کے اجرا کا کام شروع کرسکے۔کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اجازت ناموں کیلئے درخواستوں کی وصولی رجب کے اختتام تک جاری رہے گی۔کمیٹی نے کہا ہے کہ رجب کے بعد کوئی درخواست وصول نہیں ہوگی جبکہ اجازت ناموں کا اجر شعبان کے آخر میں ہوگا۔