واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے یوکرین کو روسی اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے امریکی ساختہ لانگ رینج میزائلوں کے استعمال کی اجازت دے دی اور روس نے خبر دار کیا ہے کہ یہ امریکی فیصلہ تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاملے سے واقف ذرائع نے آپریشنل سکیورٹی خدشات کی وجہ سے تفصیلات ظاہر کئے بغیر کہا کہ یوکرین آنے والے دنوں میں روس کے خلاف پہلا طویل فاصلے تک حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال کی اجازت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ماہ بعد 20جنوری 2025کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یوکرین کو میزائلوں کے استعمال کی اجازت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے: روس



















