جنوبی پنجاب میں 11 ہزار نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کا تاریخی پیکیج، ترقی اورخوشحالی ہر عورت کا حق ہے: مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) پنجاب کی دھی رانی نے دیہات کی ما¶ں اور بہنوں کےلئے شاندار منصوبہ متعارف کرا دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کےلئے منفرد پروگرام کے تحت دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی، جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار خواتین کےلئے 2 ارب روپے کا تاریخی پیکیج مختص کر دیا گیا، ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی، نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسوں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی، لائیوسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو سٹاک پراجیکٹ کےلئے اپلائی کر سکتی ہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے، دیہات خواتین کو لائیو سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے، ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے،لائیو سٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف پورا ہوگا،مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے، حادثات سے بچا¶ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کےلئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لئے ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی عادت بنائیں،ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھاکر 7لاکھ 50ہزار کر دی، ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ کیلئے پورٹل کے ذریعہ 12لاکھ 89ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں،بینک آف پنجاب نے 4لاکھ 87ہزار درخواستیں منظور کر لیں،کسانوں نے3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کرلیے ہیں،کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کر لی۔