اسلام آباد:(بیورورپورٹ)20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ،قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی تصدیق کردی۔
اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی ، میانوالی حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت ، میرپورخاص ،کراچی سینٹرل، کراچی ساﺅتھ، کراچی ایسٹ ،کراچی کورنگی ، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور ، ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ،ملک کے 20 اضلاع کے 26 مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ، ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہو گئی، نوشکی، میانوالی کے سیوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے،پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔
20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیوکی تصدیق



















