شادی کی خواہش لیکن بڑھتی طلاقوں کے خوف کی وجہ سے ڈر لگتا ہے،انعم تنویر


لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف کی وجہ سے ڈر لگتا ہے۔

انعم تنویر نے کہاپتہ نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے، شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں پتہ نہیں کیا ہوگا،مجھے بس ایک اچھی شخصیت کے حامل شخص کی تلاش ہے جو میرے کام کو سراہے۔

جیون ساتھی کھلے دماغ ، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔