لاہور(ہیلتھ رپورٹر) اقوام متحدہ انسراگ ایشیا پیسفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز (APERE) کامیابی کےساتھ اختتام پذیر ہو گئی،اقوامِ متحدہ انسراگ ایشیا پیسفک ارتھ کوئیک ایکسرسائز کا مقصد ایمرجنسی سروسز، بین الااقوامی ایجنسیز کی صلاحیتوں کی بہتری، تربیت کے ذریعے علاقائی سطح پر تیاری اور کوارڈینیشن کو مزید بہتر کرنا ہے، ایکسرسائز میں مختلف ممالک کے شرکاءکو ایمرجنسی پروٹوکولز کی جانچ، رابطہ کاری اور زلزلوں کے پیش نظر کمیونٹی کی شرکت سے ایمرجنسی کی صورت میں بہتر اور کوارڈینیڈڈ ریسپانس کی تیاری ہے، ایشیا پیسفک ارتھ کوئیک ایکسرسائز2024 میں 23 ممالک، 30 ہیومن پارٹنرز تنظیموں کے 274 بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (UN-INSARAG) سے سرٹیفائڈہے اور رواں سال پاکستان ایشیا پیسفک ریجن کا چیئر ہولڈر ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان ریسکیو ٹیم نے ایکسرسائز کی میزبانی کی،سلمان رفیق نے عالمی تعاون اور باہمی کوارڈی نیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاامداد باہمی سے نہ صرف ہم نے اپنی ریسکیو سروس کی صلاحیتوں کو بڑھایا بلکہ بین الاقوامی تعاون اور کوارڈی نشن مزید بہتر ہوا،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بین الاقوامی مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایشیا پیسفک زلزلہ ایکسرسائز ممالک کے درمیان ریسکیو سروسز کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور آپس میں رابطوں کو بہتر بنائے میں معاون ثابت ہو گی۔
امداد باہمی سے ریسکیو سروس کی صلاحیتوں کو بڑھایا :سلمان رفیق



















