ملتان،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پنجگور میں قتل ہونے والے مزدوروں کو آہوں،سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا،محنت کشوں کی میتیں ہیلی کاپٹر سے ملتان لائی گئیں ،لاشیں ملنے میں تاخیر پر ورثا نے موٹروے ایم فائیو چدھر پل پر احتجاج کیا، ملتان سکھر موٹر وے ٹریفک کیلئے بند رہی۔
بعدازاںساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایاکی شجاع آباد میں تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار رہی،دوسری جانب محنت کشوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کےخلاف تھانہ پنجگور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔
دریں اثنا سیاسی قیادت نے پنجگور میں نہتے و بےگناہ مزدورں کے بہیمانہ قتل پر دلی دکھ ہوا،قتل دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے،دہشتگرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں وہ کب تک بلوں میں چھپیں گے، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے۔
پنجگور میں قتل ہونے والے مزدور آہوں،سسکیوں میں سپرد خاک،ہر آنکھ اشکبار
















