لاہور (میاں ساجد) عہدے اللہ کی امانت، انسانی خدمت کے چراغوں کو روشن کرنا فرض اوّلین ہے جس پر دن و رات کوشاں آفس دئیے گئے اوقات میں صارفین کی شکایات کے حل کیلئے مقررہ اوقات 11 بجے سے لیکر ایک بجے تک لیسکو سب ڈویژن گلبرگ میں کھلی کچہری کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ صارفین مجھے بالمشافہ ملیں ان کی خدمت کیلئے میرے آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ صارفین کی شکایات کا فوری حل اولین ترجیحات ہیں جن پر ایک لمحہ کی تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کااظہار ایس ڈی او سب ڈویژن گلبرگ منصور علی خان کی روزنامہ ”مشرق“ سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو لاہور ریجن انجینئر شاہد حیدر کے عوامی مسائل کیلئے کھلی کچہری کے احکامات سے صارفین کے مسائل کو ہنگامی بنیادو ں پر حل کیا جا رہا ہے جس کی ادائیگی ذمہ داری سے اد ا کی جا رہی ہے جبکہ آفس میں کمپلین سیل باقاعدہ طورپر 24 گھنٹے فعال ہے جس پر موصول ہونے والی کالز پر ڈیوٹی پر مامور عملہ عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے مستعد اور تیار ہے آفس میں موصول ہونے والی کالز کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہے جس پر عملہ کو سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی۔ ہمارے اہلکاروں کے جانب سے صارف کوتکلیف کا سامنا نہ کرنے پڑے صارفین کی عزت و توقیر اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتا ناقابل قبول ہے۔ یہاں بھی تعیناتی رہی اپنے اس اصول کو کبھی فراموش نہیں کیا کہ صارف کی شکایت اہمیت کی حامل جس پر ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کئے۔ لیسکو کے حوالے سے شکایات کا باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس ہے۔ آفس میں درج شکایات کو ذاتی طورپر چیک کرکے اس پر عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی او سب ڈویژن گلبرگ منصور علی خان نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کہ مجھے اللہ کی ذات نے انسانی خدمت کیلئے منتخب کیا جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔
صارفین کی شکایات کا فوری حل اوّلین ترجیح، کمپلین سیل 24 گھنٹے فعال ہے ، ایس ڈی او سب ڈویژن گلبرگ


















