آئین لکھنا کسی جج کا کام نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کاحق ہے،عظمیٰ بخاری

فیصل آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے آئین لکھنا کسی جج کا کام نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کاحق ہے،ایوان کے اندر فتنہ گروپ ہم آہنگی کےلئے تیار نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاجھنگ شہر کادورہ کرنے پر خوشی ہوئی، آرٹ پر بہت کام ہو سکتا ہے، فیصل آباد آرٹس کونسل میں بہت کام ہونا باقی ہے،اداروں کو پچھلے 4 سال سے کام کی عادت نہیں تھی لیکن اب کام کرنے والا ہی سیٹ پر رہے گا۔