کسان کارڈ کیلئے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد کاشتکار رجسٹریشن کرا چکے :عاشق کرمانی

ساہیوال (بےورو رپورٹ) سید عاشق حسین کرمانی وزیر زراعت،لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا ممبران صو بائی اسمبلی کے ہمراہ ساہیوال میں کسان کارڈفراہمی مرکز کا دورہ۔صوبائی وزیر نے کسان کارڈفراہمی سنٹر پر انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر زراعت،لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کسان کارڈ فراہمی سنٹر کے دورہ کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے حصول کیلئے اب تک ساڑھے 8لاکھ کاشتکار رجسٹریشن کراچکے۔اڑھائی لاکھ کسان کارڈز کی پرنٹنگ کے بعد فراہمی جاری ہے۔ 15اکتوبر تک 5 لاکھ کارڈز ڈلیور کردئیے جائیں گے۔صوبہ میں تحصیل کی سطح پر 134وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فراہمی مراکز قائم۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 15اکتوبر تک جاری رہے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ گندم کے زرعی مداخل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگا۔ساہیوال ڈویژن میں 60 ہزار کاشتکار رجسٹریشن کراچکے۔ساہیوال ڈویژن میں 7کسان کارڈ فراہمی مراکزقائم۔کسان کارڈ ڈلیوری سنٹرز پر محکمہ زراعت کے عملہ کو کاشتکاروں کی رہنمائی کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 10لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جائے گی۔ساہیوال سمیت بہاولپور،ملتان اور سرگودھا میں ماڈل ایگری مالز قائم کئے جارہے ہیں۔ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی گریجوایٹس انٹرن شپ پروگرام متعارف کرایاگیا۔