آئی ایم ایف پروگرامز معاشی ترقی میں سست روی کی وجہ ہیں، وزارت منصوبہ بندی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزارت منصوبہ بندی نے کہاہےمعاشی ترقی میں سست روی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرامز ہیں، انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔
قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں اجلاس وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاکستان میں ہمیشہ ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی سماجی شعبے میں کی گئی جب تک آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہیں گے آزادانہ پالیسی سازی مسئلہ رہے گا، پاکستان کا ادائیگیوں کا توازن ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔
حکام نے کہا آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکیں ، پاکستان کی مجموعی برآمدات بڑھانا ضروری ہے،نوجوان آبادی بڑھ رہی ہے لیکن روزگار نہیں ، بنگلہ دیش نے آبادی کنٹرول کرکے فی کس آمدن میں اضافہ کیا ، صنفی تضاد کا خاتمہ 53 ویں 5 سالہ منصوبے میں ترجیح ہوگا۔
کمیٹی کو بریفنگ میں مزید کہا گیا ماحول و سیاحت کے شعبوں کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں معیاری ہیومین ریسورس اور ٹیکنالوجی میں اضافے کی ضرورت ہے، انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔


















