وزیراعلیٰ پنجاب کا زرعی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراءانقلابی قدم ہے :کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے کسان کارڈ کا اجراءایک انقلابی قدم ہے۔ کسان کارڈسے زمیندار ہر قسم کی زرعی سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔ حکومت پنجاب کا ویژن کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان کارڈ ڈلیوری سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا جو ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں قائم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسان پوری محنت اور ایمانداری سے کسان کارڈ کا استعمال کریں تاکہ حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کی افادیت بارے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو آگہی فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کیلئے 55000زمینداروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ سے ایک ایکڑ سے ساڑھے12ایکڑ کے کاشتکار کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی خریداری کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ دریں اثناءکمشنر ساہےوال ڈوےژن شعےب اقبال سےد نے کہا ہے کہ زیر تعمیر پارکنگ شےڈ کو 30ستمبر تک مکمل کےا جائے۔ہر شہری اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کھلی جگہوں پر پھےنکنے کی بجائے کوڑے دان مےں ڈالےں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔مےونسپل کارپورےشن تجاوزات کا باعث بننے والے دوکانوںکے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مےں پسپ پروگرام اور مےونسپل کارپورےشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کےا۔ اجلاس مےں ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ بھٹی، ڈی جی پی اےچ اے ملک محمد اکرام، ڈائرےکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چےف آفےسر مےونسپل کارپورےشن شےخ اشفاق احمد سمےت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعےب اقبال سےد نے کہا کہ کالج روڈ پر سےورےج لائن بچھانے کے کام کو ترجےحی بنےادوں پر مکمل کےا جائے تاکہ ٹرےفک کے مسائل کو ختم کےا جا سکے۔ انہوں نے پی اےچ اے حکام کو شہر مےں مختلف جگہوں پر مانومنٹس اور گرےن بےلٹس کی صفائی کی جائے تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ۔


















